مرتضٰی وہاب نے کہا ہےکہ بوری بند لاشوں اورچائنا کٹنگ کا دورختم ہوگیا ہے۔ ہم سب کراچی والے پیپلزپارٹی کے منشورکے ساتھ کھڑے ہیں۔
کراچی میں میئرکراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی بلڈنگ کی انتظامیہ نے شمسی توانائی استعمال کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے۔ 150 کے وی کا سوہرسسٹم اس کے ایم سی عمارت میں لگائے گئے ہیں۔
میئرکراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ 80 میگاواٹ نیٹ میٹرنگ کا انتظام ہوگیا۔ اس سے لوڈشیڈنگ اور بجلی کے استعمال میں بہتری ہوگی۔ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بلدیہ عظمی اس سے ریونیو حاصل کریگی۔ کراچی کے ادارے گرین اور کلین انرجی پر یقین رکھتے ہیں۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بلدیاتی کونسل ے جسےشمسی توانائی پر منتقل کیا ہے، حکومت کی مدد سے چاراسپتالوں کو سولرائز کیا جارہا ہے، اس سے سروس میں بہتری ہوگی اورنیٹ میٹرنگ سے بجلی کی بچت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ پہلی بارکراچی کی سڑکوں پرسولرائز بجلی کی لائٹ لگارہےہیں، وہی قانون ھے وہی اختیارہے، آج کراچی کے خادم مرتضی وہاب اورسلمان مراد کی شکل میں ہیں۔ ہم اس شہرمیں کام کررہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں بہتری اس شہرمیں نظرآرہی ہے۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بوری بند لاشوں اورچائنا کٹنگ کا دورختم ہوگیا ہے۔ ہم سب کراچی والے پیپلزپارٹی کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی کو مرچیں لگیں ہم اس کو کچھ نہیں کرسکتے، 40 سے زائد ممالک کی ائیڈیازمنعقد ہوئی اورکراچی میں منعقد کی گئی۔ نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے کے ایم سی نے بھرپور کام کیا۔
انھوں نے مذید کہا کہ بلاول بھٹو کا ایک ایک نمائندہ جو بھی اختیار ہیں اس سے کراچی کی عوام کی خدمت کرینگے، بارشوں کی تباہ کاری سے بہتری کے لییے 2 ارب روپے کی کاسٹ آرہی ہے۔
