وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مشہورزمانہ انقلاب کل اسلام آباد کی سڑکوں پرفرارہوتے دیکھا، دنیا میں کوئی انقلاب اتنا جلدی نہیں بھاگا جتنا کل بھاگا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 5 باراحتجاج کی کال دے چکی، پنجاب کے لوگ باہرنہیں نکلے.
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ، بلوچستان کےعوام نےبھی احتجاج کی کال مستردکردی، پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی کوئی قلت نہیں ہوئی، خیبرپختونخواحکومت نے وفاق پریلغارکی۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا گھریلوخاتون 3 دن تک کنٹینرزپردندناتی رہیں، مشہورزمانہ انقلاب کل اسلام آباد کی سڑکوں پرفرارہوتے دیکھا، دنیا میں کوئی انقلاب اتنا جلدی نہیں بھاگا جتنا کل بھاگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےعوام کا شکریہ اداکیا ہے، سنا ہے بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی پرجلسے کی اجازت دی تھی، بشریٰ بی بی بضد تھیں کہ نہیں میں اپنے میاں کے لیے نکلی ہوں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل سب نے دیکھا بشریٰ بی بی فرارہوگئیں، رینجرز، پولیس کے 4 جوان شہید ہوئے، یہ سب رائیگاں نہیں جائے گا، پی ٹی آئی ورکرزتوکھڑے رہے لیکن باجی بھاگ گئیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سناہے گنڈاپورکی گاڑی کے ٹائرپھاڑدیے تاکہ بھاگے نا، بشریٰ بی بی کولیڈری کاشوق چڑھاتھا، ان کےاپنے لوگ جوتے چھوڑکر بھاگے، سوشل میڈیا پرکہاگیا بشریٰ بی بی ملک بچانے نکلی ہیں۔
