بیلاروس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو نے آج اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے امکانات اور علاقائی سلامتی کی حرکیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔
