پاکستان میں پہلے جہازوں کا تیل بنانے والے منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنڈ کا اعلان کر دیاْ۔
آٹھ کروڑ 62 لاکھ ڈالرکا یہ منصوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں لگے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا۔
ایشیا اور پیسیفک میں یہ پہلا پرائیویٹ سیکٹرمنصوبہ ہوگا۔ فنڈ کی رقم میں سے چار کروڑ 12 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کے عمومی کیپیٹل ریسورس سے فراہم کیا جائے گا۔
اے ڈی بی کےاعلامیے کے مطابق چارکروڑ 50 لاکھ ڈالر سنڈیکیٹڈ لون ہوگا، منصوبے کا مقصد پاکستان میں سستا جہازوں کا تیل بنانا ہے۔ شیخو پورہ کے منصوبے میں تیارہونے والا تیل ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کی مدد سے پاکستان میں انجن کے ایندھن سے پھیلنے والی کثافت کو روکا جائے گا۔ شیخوپورہ کا منصوبہ 200 کلو ٹن سالانہ پیداوارکا منصوبہ ہوگا۔ شیخوپورہ کے پراجیکٹ میں بننے والا تیل خوراک کے ویسٹ اور استعمال شدہ کوکنگ ائل استعمال کرے گا۔
طویل مدتی معاہدے کے تحت یہ منصوبہ ایک لاکھ 45 ہزار ٹن سالانہ تیل پیدا کرے گا۔ اس ضمن میں شیل ایسٹرن ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے حکام کے ساتھ دستخط کر لیے ہیں۔
