حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔
