Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 کارروائیاں، 11 خوارج جہنم واصل

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 11 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔

ضلع ٹانک میں ہونے والے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں سات خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔

انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تیسرے مقابلے میں ضلع مہمند کے علاقے ممد گٹ میں شدید تصادم کے بعد دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہوا تھا۔

اس علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔

اْئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version