Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ انتقال کر گئے

بھارت کے سابق  وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، من موہن سنگھ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں دہلی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔

من موہن سنگھ نے 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ مسلسل دو مرتبہ اس عہدے پر فائز رہے۔

ان کے دور میں بھارت کی معیشت نے کئی اہم ترقیاتی مراحل طے کیے۔ اس سے قبل وہ بھارت کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکریٹری بھی رہ چکے تھے اور ان کا شمار بھارت کے معتبر ترین اقتصادی ماہرین میں ہوتا تھا۔

من موہن سنگھ کا انتقال بھارتی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اہم اصلاحات کیں۔

متعلقہ خبریں