شکارپور کے کچے کے علاقے میں بڈانی جتوئی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نور حسن بڈانی اور عبدالحق بڈانی گروپ کے درمیان گزشتہ 15 سال سے خون کا تنازع چل رہا تھا جو اس تصادم کی بنیادی وجہ بنا۔
عبدالحق بڈانی گروپ کے مسلح افراد نے نور حسن بڈانی کی اوطاق پر حملہ کیا اور فائرنگ کر کے نور حسن بڈانی اور وریل بڈانی سمیت اوطاق پر موجود ایک مہمان سبحان تیغانی کو ہلاک کر دیا، جبکہ 3 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور گروپ فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نور حسن بڈانی کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں، حملے میں جدید اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
