سعودی عرب کے رہائشیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔
مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقے بھی بارش اور گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ ریاض میں بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کے علاوہ تیز گرد آلود ہوا اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔




















