Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، لانس نائیک شہید، 12 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 12 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

مارے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں ان کا ہاتھ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ، یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ علاقے میں دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ان کے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version