Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چوتھے دن کاروبار میں مندی، 360 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا دن مندی پر اختتام پذیر ہوا، جہاں 360 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 564 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے بلند سطح 113,477 اور کم سطح 112,540 پوائنٹس کو چھوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 ارب روپے مالیت کے 59 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

کاروبار کے دوران 176 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا جبکہ 221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس، فارما اور پاور جنریشن سیکٹرز میں فروخت کا رجحان غالب رہا، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا سامنا ہوا۔

Exit mobile version