Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فریقین کے درمیان صلح، ساؤتھ پولیس کا بیان

کراچی کے بوٹ بیسن علاقے میں شاہ زین مری کے شہری پر تشدد کے معاملے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، مدعی مقدمہ برکت علی سومرو نے راضی نامہ کر لیا ہے، اور فریقین کے مابین راضی نامے کی کاپی بھی سامنے آچکی ہے۔

ساؤتھ پولیس کے مطابق پولیس کو ابھی تک اس راضی نامے کی قانونی طور پر تصدیق نہیں ہو پائی، اور یہ معلومات میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

 تاہم ساوتھ پولیس نے واضح کیا کہ اگر ملزم شاہ زین مری کراچی میں نظر آیا تو اس کو گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version