پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 25 مارچ 2025 کو سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اس میچ میں پاکستان کا مقابلہ شام کی فٹبال ٹیم سے ہوگا، پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں مختلف پوزیشنز پر مہارت رکھنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔
گول کیپرز میں یوسف بٹ، ثاقب حنیف، عبدالباسط اور آدم خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دفاعی لائن میں عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، حسیب خان، جنید شاہ، مامون موسیٰ، محمد فضل، عبدالرحمان اور وقار احتشام شامل ہیں۔
مڈ فیلڈرز میں عالمگیر غازی، علی عزیر، علی ظفر، محمد عمر حیات، راہس نبی، توقیر الحسن، عمیر علی اور معین احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
فارورڈز میں فرید اللہ، ہارون حامد، عمران کیانی، میکال عبداللہ، عبدالصمد، شائق دوست اور محمد عدیل یونس شامل ہیں۔
پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ اور انتظامیہ نے اس میچ کو پاکستان کی فٹبال تاریخ میں ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے۔
