سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے بدر روڈ پر عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں تین پاکستانی خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس میں سوار متعدد پاکستانی اور دیگر غیر ملکی زائرین سفر کر رہے تھے۔
پاکستانی خواتین کا تعلق بہاولنگر سے بتایا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سعودی ریسکیو ٹیموں نے مدینہ منورہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
