Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت مہم جوئی سے باز رہے، پاکستان بھرپور جواب دے سکتا ہے، سابق بھارتی جنرل

سابق بھارتی جنرل نے مودی سرکارکوپاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی غیرضروری مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ کوئی بھی جلد بازی نہ کی جائے کیونکہ پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتاہے ۔

رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی ریٹائرجنرل لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے کہاہے کہ پاکستان جنگ برداشت کرنے کی مکمل قابلیت رکھتاہے ، بھارت جذبات میں آنے سے گریز کرے، بھارت کو سوچ سمجھ کر حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: بھارتی سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے سے انکار

ایچ ایس پناگ نے کہاکہ یہ نہ بھولیں کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی ملک ہے ،محدود جنگ برادشت کرنے اور اسے طول دینے کی کافی صلاحیت رکھتاہے ،بھارتی حکومت کو جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس کسی بھی میدان میں میزائل، ڈرون یا فضائی،سمندری طاقت کوئی بڑا تکنیکی فائدہ نہیں ہے جو وہ بغیر کسی خطرے کے جوابی حملے کرسکے،بھارت نے جلد بازی میں کوئی کارروائی کی تو اسے بھر پور جوابی کارروائی کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں