پہلگام میں ناکام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جنگی جنون کا شکار مودی حکومت اب موچیوں سے بھی خوفزدہ ہوگئی ہے، بھارتی حکام نے ملک کی سب سے بڑی بھٹنڈہ چھاؤنی میں 8 سال سے کام کرنے والے موچی سنیل کمار کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق سنیل کمار کو بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سنیل کمار پر حساس معلومات شیئر کرنے اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطہ برقرار رکھنے کا شبہہ ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحد پار دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا گیا تھا۔
جس کے بعد بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اور انھوں نے اپنے ہی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرنا شروع کردیا ہے، بھارتی حکام اپنی ناکامیوں کا ملبہ شہریوں پر ڈال کر اپنی جان چھڑانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔




















