نئی دہلی : جنگی مشق کیلئے پہنچنے والی اسرائیلی خاتون بھارتی فوج کے جنسی بھیڑیوں کی ہراسانی کا شکار ہوگئی۔
بھارتی فوجی اسرائیلی خاتون افسر کو ہراساں کرتے ہوئے پکڑے گئے، یہ واقعہ بھارتی فوج کے اخلاقی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اسرائیلی خاتون کے ساتھ پیش آنے والا ہراسانی کا یہ واقعہ عالمی سطح پر بھارت کی ہزیمت کا سبب بن رہا ہے ۔
بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے نے اسرائیلی خاتون کو ہراساں کیے جانے پر بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیاہے ۔
جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی خاتون کے ساتھ ہراسانی کاواقعہ ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر بھارتی فوج کی اخلاق باختگی بے نقاب کردی۔
بھارتی فوج کا شرمناک چہرہ آشکارہوچکا
جنگی مشقوں میں بھارتی فوج کا شرمناک چہرہ آشکارہوچکا، بھارت کو غیر ملکی خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قراردیا جارہاہے ۔
کیا یہ جنسی جرائم کی سرپرستی ہے؟ عالمی امن کے دعوے، لیکن اپنی فوج کے ہاتھوں مہمان کی تذلیل؟بھارتی فوجیوں کا ہوس پرستی کردار کو دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف کون دے گا؟
یہ وہ سوالات ہیں جو اس واقعے کے بعد مودی سرکار سے بار بار کیے جارہے ہیں، مہمان خاتون کے ساتھ بھارتی فوج کے بھیڑیوں کا رویہ ظاہر کرتاہے کہ بھارت میں عام خواتین کی عزتیں کتنی محفوظ ہیں۔
عزتوں کے محافظ ہی جب لٹیرے بن جائیں تو پناہ کہاں تلاش کی جائے، یہ بھارتی فوج کی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پہلا موقع نہیں ہے۔
ماضی میں بھی بھارتی فوج اسی قسم کی حرکتوں میں ملوث پائے گئے ہیں متعدد رپورٹس سامنے آچکی ہیں مگر مودی سرکاریا بھارتی فوج کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔
بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مسلمان خواتین کی عصمت دری میں ملوث
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیری مسلمانوں کے قتل کے ساتھ مسلمان خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ملوث رہے ، مہمان خاتون کے ساتھ پیش آنے والا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی فوج اخلاقی درجے میں انتہائی پستی کا شکارہے۔




















