Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہبازشریف اور امیر قطر میں ٹیلیفونک رابطہ، کشیدہ صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اورامیرقطرتمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ  ہواہے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے ٹیلیفونک رابطے میں امیرقطرکی جانب سے پاکستان سے اظہاریکجہتی اورحمایت پر قطر کا شکریہ اداکیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں شہبازشریف نے امیرقطرسے خطے کی موجودہ صورتحال خصوصاً پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پاک بھارت صورتحال کے پیش نظر دوست ممالک کے سربراہاں سے ٹیلیفونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطے میں شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی  بھارتی کوششوں کومسترد کردیا

اور واقعے کی شفاف وغیرجانبدارعالمی تحقیقات کی پیشکش کااعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کی جانب سےآبی جارحیت پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان نے دہشت گردی کی ہرشکل میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کواجاگرکرتے ہوئے کہاکہ  پانی پاکستان کے24 کروڑعوام کی لائف لائن ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کسی بھی واقعے میں ملوث ہونے سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،انہوں نے پاکستان کی گزشتہ ایک سال سے بہترہوتی معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔

کشیدگی کم کرنے کیلئے ملکرکام کرنا چاہتے ہیں، امیر قطر

امیرقطرنے جنوبی ایشیامیں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے  قطر موجودہ بحران میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

 

مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی ، امریکی وزیرخارجہ اور شہبازشریف کے درمیان رابطہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان آج ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور معاشی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں : افغان حکومت دہشتگردوں کے خلاف فوری اقدامات کرے ، شہاز شریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو، کابل حکومت فوری اقدام کرے۔  

متعلقہ خبریں

Exit mobile version