Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیرمقام کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی، وفاقی وزیرمحفوظ رہے

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے تاہم وہ محفوظ رہے۔   

ذرائع کے مطابق گاڑی میں امیر مقام کااسٹاف موجود تھا، حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا، حادثے کے سبب پروٹوکول کی گاڑی متاثرہوئی۔

امیر مقام کی گاڑی کے قافلے کو حادثہ کی اطلاع پرعلاقے میں کھلبلی مچ گئی، 5 زخمیوں کو مری سی ایم ایچ  منتقل کیا گیا ہے۔

مری پولیس کے مطابق امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آبادواپس آرہے تھے،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے وفاقی وزیرامیر مقام کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے پر تشویش کااظہار کیاہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version