Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے ر ہے ہیں، ٹیمی بروس

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ٹیمی بروس نے پریس پریفنگ کے دوران کہاہے ہم صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی پر امن حل کےلئے دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید کہا پاکستان اور بھارت  سے امریکا کے قریبی تعلقات ہیں اور امریکا کسی بھی دہشتگردی کے خلاف اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں ۔

ٹیمی بروس نے کہاکہ ہمارا پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ جے شکر سے رابطہ ہے  ۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا نے ہمیشہ دوست ممالک سے تعاون کیا ہے اور ہم کشیدہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں