Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بھارتی فوجی افسر ڈی ایس رانا  کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے ڈائریکٹر  لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کوعہدے سے ہٹا کر اندیمان نکوبارنکوبار (المعروف کالا پانی) میں جبری طور پر بھیج دیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایک  خفیہ دستاویز لیک ہونے کا معاملہ بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔  لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو اس معاملے سے جوڑا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیکڈ دستاویز لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی  تھیں  اور ان کے دفتر سے میڈیا پہنچیں، جس کے بعد انہیں  فوری طور پرعہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

بھارتی ماہرین نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کوعزتی کے ساتھ ہٹایا جانا بے فوج توقیری ہے ،یہ عمل بھارتی فوجی قیادت اور سپاہیوں پر ذہنی دباؤ ڈالے گا۔

جنرل ڈی ایس رانا کا تبادلہ اندیمان نکوبار میں کیا گیا جو بیماریوں، تنہائی اور ناکافی سہولیات والا سخت فوجی اسٹیشن ہے۔

پہلگام آپریشن کی صداقت پر لیکڈ رپورٹس نے بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، اس دستاویز میں اعلیٰ سطح کے جھوٹے آپریشنز میں فوجی و سیکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آ گیا۔

متعلقہ خبریں