بھارتی یو ٹیوب چینل پر پاکستانی ملی نغمہ نشر کردیاگیا، بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو فیصلہ کن کامیابی مل گئی ۔
یہ کامیابی وزیراطلاعات عطا تارڑ کی بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش کے مؤثر ردعمل کے طور پر سامنے آئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پرنشر کیا ۔
پاکستانی ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، قومی عزم اور جذبہ دفاع وطن کو اجاگر کیا گیا ہے۔
بھارت میں نشر ہونے کے بعد پاکسانی ملی نغمہ نے سوشل میڈیا پر زبردست دھوم مچا دی ہے ۔
بھارتی صارفین نے یوٹیوب چینل پر پاکستانی ملی نغمہ نشر ہونے پر اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اورسرکاری بیانیے کی ناکامی پر سوال اٹھائے۔
پاکستان بیانیے کی جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا، بھارت چاہے سچ کو روکنے کے جتنی مرضی ہتھکنڈے اپنائے، پاکستان کی آواز سرحدوں سے پار بھی سنی جائے گی۔
