اے آئی کی ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھانڈا پھوٹ گیا، فرانس کے ایک نیوزچینل نے مودی سرکارکی کوشش بے نقاب کردی۔
فرانسیسی نیوچینل کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اورتصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی۔
فرانسیسی چینل کے مطابق مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی جھوٹی ویڈیوز کو سچ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
چینل نے بتایا کہ حملے کے بعدسوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو جھوٹے مواد سے جوڑ دیا گیا تھا، جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر، غلط بیانی کا شکار ہوئے۔
فرانسیسی چینل کے مطابق اے آئی کی ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مرتب کردہ جعلی مواد انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا کہ اے آئی کی ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی سے بنائی گئی تصاویر کے ذریعے ہمدردی حاصل کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی۔
ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت کشیدگی کو ہوا دے رہاہے،ماہرین
ماہرین کا کہناہے کہ مودی سرکار پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے، اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئیں۔
ماہرن کا مزید کہنا ہے کہ مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے، جعلی اور جھوٹا بیانیہ اختیار کرکے مودی سرکارکشیدگی کومزید ہوا دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑگیاہے ۔
