Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحۂ خاموشیٔ کشمیر،نوجوان کی دریا میں کودکرخودکشی، منظر ڈرون میں قید

سانحۂ خاموشیٔ کشمیر اور بھارتی قابض افواج کی بربریت،کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند  کردیے  گئے،ظلم سے تنگ کشمیری نوجوان نے دریا میں خود کشی کرلی۔

مقبوضہ کشمیر کے کلگام میں بھارتی فورسز نے ایک ڈرون فوٹیج جاری کی، جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کود کر خودکشی کرتے دکھایا گیا۔

مسلسل آپریشنز، گھٹتی آزادی اورروزانہ کی تلاشی نے کشمیری جوانوں کو زندگی کی امید سے محروم کر دیا ہے، سانحۂ خاموشیٔ کشمیر نہ مزید کتنے کشمیریوں کی جان لے لے گا؟

اگست 2019  کے  بعد سے 995 کشمیری بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے  جبکہ 2465 کشمیریوں شدید زخمیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

قابض بھارتی افواج نے روز روز غیر انسانی سرچ آپریشنز اور رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا، سانحۂ خاموشیٔ کشمیر دراصل قتل عام ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

سانحۂ خاموشیٔ کشمیرکے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے نتیجے میں 96432 کشمیری شہیدہوچکے۔

ذہنی کرب اس قدر بڑھ چکاکہ کشمیری نوجوان خودکشی کو  زندگی پر مجبور کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سانحۂ خاموشیٔ کشمیر اور بھارتی جارحیت کی تاریخ

محض اپریل 2025 کے مہینے میں 11 کشمیریوں کو زندہ رہنے کے بنیادی انسانی حق سے محروم کر دیاگیا۔

پیلٹ گنز کا استعمال، خواتین کی آبرو رویزی، پراسرار گمشیدیاں، گھر گھر تلاشی اوراہل خانہ پر ظلم نے کشمیری نوجوانوں کی زندگی کی امنگیں مفلوج کر دیں۔

مغربی میڈیا اور عالمی اداروں کی خاموشی نے بھارت کو شہہ دے رکھی ہے۔مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ، نوجوان موت کو گلے لگا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں