Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، واقعے کی سچائی جاننے کیلیے بھارت میں آواز بلند ہونے لگی

پہلگام میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت کے اندر ہی شدید بے چینی اور سوالات جنم لینے لگے ہیں۔

واقعے کی سچائی جاننے کے لیے آوازیں بلند ہو رہی ہیں جبکہ بھارتی بیانیے پر خود مقامی حلقوں میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں متعدد تجزیہ کار اور سول سوسائٹی نمائندے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا موقف مکمل طور پر قابل قبول نہیں۔

ادھر ماہرین نے بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ پانی کے معاملات میں ممکنہ چھیڑ چھاڑ اور گنگا آبی معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ رویہ نہ صرف دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: ناکام سیکیورٹی پالیسی وجہ بنی، بھارت کا اعتراف

بھارتی عسکری قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، مسلسل اسلحہ کی خریداری اور ہمسایہ ممالک کو دی جانے والی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں نے بھارت کے ان اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورے جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک کو پانی کی بندش کی دھمکیاں دے کر بھارت نے اپنے جارحانہ عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا حقیقی چہرہ اب عالمی برادری پر عیاں ہو چکا ہے اور ضروری ہے کہ بین الاقوامی ادارے بھارت کو اس کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائیں۔

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بھارت داخلی سطح پر بڑھتی ہوئی بے چینی، سیاسی انتشار اور عوامی احتجاجات سے توجہ ہٹانے کے لیے بیرونی محاذ پر جارحیت اور فالس فلیگ کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے، جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

متعلقہ خبریں