Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ستیہ پال نے پہلگام واقعے پر مودی کے بیانیے کو شرمناک قراردیدیا

سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال  نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور پہلگام واقعے کے بعد اختیار کیے گئے بیانیے کو شرمناک قرار دیدیا۔

ستیہ پال ملک کا انٹرویو مودی سرکار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔

سابق گورنر جموں کشمیر ستیہ پال ملک نے بھارتی حکومت کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا

انہوں نے  انکشاف کہ مودی نے سچ چھپایا اور بھارتی عوام کو گمراہ کیا،مودی بے شرم اور ڈرپوک ہے۔

 

ستیہ پال ملک کا کہناتھاکہ  پہلگام واقعے پر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے،پہلگام واقعے پر حکومت کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔

پہلگام  واقعے  پر نریندر مودی کی بے حسی پر ستیہ پال ملک کا شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مودی نے پہلگام حملے پر کوئی شرمندگی نہیں دکھائی۔

انہوں نے کہاکہ مودی نے سیاسی مفاد کے لیے پہلگام جیسے سانحے کو نظر انداز کیا،بھارت کو مودی کی قیادت پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

سابق گورنر جموں کشمیر کاکہنا تھاکہ پہلگام پر مودی کی خاموشی ڈرپوک لیڈر ہونے کی دلیل ہے، پہلگام جیسے واقعات پر مودی کی معافی ضروری ہے۔

اظہارِ رائے اورسچ کہنے پر سابق گورنر جموں کشمیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے  پہلگام حملے میں حکومتی کردار پرسخت سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے واقعے موقف اختیار کیا کہ مودی کی پالیسیوں نے قوم کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

پہلگام واقعے سے متعلق مودی سرکار پر دبائو بڑھ گیا

 

بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعے سے متعلق حقائق سامنے لانے سے متعلق آوازیں اٹھ رہی ہیں ، اپوزیشن ارکان اس کا کھل کر اظہار کرنے لگے ہیں ۔

یہ مطالبہ بھی زور پکڑ رہاہے کہ اگر واقعے کی پیشگی اطلاع موجود تھی بی جے پی کے کسی اہم عہدیدار نے اب تک ناکامی کا اعتراف کیوں نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں