Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فوج نے چری کوٹ، لیپہ، چورا کمپلیکس اور چکوٹھی سیکٹرز میں شکست قبول کرلی

رات کے اندھیرے میں پاکستان کی سول آبادی پر حملہ کرنے والی بھارتی بزدل فوج پاکستانی شیروں کے سامنے ڈھیر ہونا شروع ہوگئی ہے، بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر  پر بھی سفیدجھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کےدوران سفیدجھنڈا لہرانےکا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے، اس سے قبل وادی لیپہ سیکٹر، چوراکمپلیکس پوسٹ اور   چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفیدجھنڈا لہرادیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے، پاک فوج بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا موثر جواب دے رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سےجوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔

بھارت نے گزشتہ شب بزدلانہ تاریخ ہوئے دہراتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 26 معصوم سویلینز شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کونشانہ بنایا، مساجد اور عبادت گاہوں کونشانہ بناناتنگ نظرسوچ کی عکاسی کرتاہے،

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 5 طیارے اور ایک ڈرون مارگرایا، رات سے جاری اب تک کی جنگ میں پاک فوج  بھارت کے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی طیارہ تباہ کرچکی ہے۔

سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے یہ بھارتی طیارے بھٹنڈا، جموں، سرینگر سمیت دیگرعلاقوں میں  گرائے ہیں۔ پاک فوج بھارت کے متعد ڈرون بھی تباہ کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version