Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیرف میں کمی کا معاہدہ طے پاگیا

امریکا اور برطانیہ کے درمیان اضافی ٹیرف میں کمی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت امریکی صدر نے برطانوی اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف ختم کر دیا ہے۔

معاہدے کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف ختم کر دیا، جبکہ زیادہ تر گاڑیوں پر ٹیرف 27.5 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ برطانوی کسانوں کو 13 ہزار میٹرک ٹن تک ٹیرف فری کوٹہ فراہم کیا گیا ہے۔

فریقین نے گوشت کی باہمی منڈیوں تک رسائی پر بھی اتفاق کیا ہے، جبکہ جواباً برطانیہ نے امریکی مصنوعات پر عائد ایتھنول ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version