Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگ کا سن کر شہری بھارت پر حملہ کرنے کے لیے جنگی جہاز کے ماڈل پر چڑھ گیا

پنجاب کے ضلع خوشاب میں ایک شہری پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا سن پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، اور مادر وطن کے دفاع کا عزم لے کر پاک فضائیہ کے جنگی جہاز ایف 16 کے ماڈل پر چڑھ گیا۔

شہری جنگی جہاز کے ماڈل کے کاک پٹ میں جابیٹھا اور اس کو اڑانے کی ضد کرنے لگا، تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو کے ادارے موقع پر پہنچے اور شہری کو نیچے اتارنے کی کوشش کرنے لگے، تاہم بڑی جدوجہد اور منت سماجت کے بعد ہی وہ شہری کو نیچے اتارنے میں کامیاب ہوسکے۔

یہ واقعہ پاکستانی قوم کے اپنے مادروطن کے دفاع کے لیے عزم و ارادے کو ظاہر کرتا ہے اور دشمن کو یہ بتانے کے لیے کافی ہے، کہ دشمن پاک سرزمین پر اپن ناپاک قدم رکھنے کی جسارت نہ کرے،  ورنہ نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بھارت نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبروں کا سیلاب آیا ہے، جو تمام صحافتی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف مودی سرکار کا بھونپو بن کر رہ گیا ہے۔

تاہم پاکستانی عوام پر اس کا کوئی اثر نہیں ہورہا بلکہ پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے، گیلپ سروے کی ایک رپورٹ کے مطابق 93 فیصد پاکستانی خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ادھر عالمی ذرائع ابلاغ بھی پاکستانی عوام کے جوش و جذبے کو رپورٹ کر رہے ہیں، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی عوام کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی عوام کو گھبراہٹ اور بے چینی کا شکار قرار دیا ہے۔

دوسری طرف امریکی اخبار نے پاکستانیوں کے جذبے کو داد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے۔ پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حملوں کے سبب جلد از جلد انتقامی کارروائی کی جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version