Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زندہ دلان لاہور بندوقوں سے بھارتی ڈرون گرانے نکل آئے ،ایکس پرویڈیووائرل

لاہور میں جزبہ حب الوطنی سے سرشار شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے باہر نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شہری کو بھارتی ڈرون پر فائرنگ کرتے دیکھا سکتا ہے ۔

زندہ دلان لاہور اس موقع پر پاکستان زندہ کے باد اور اللہ و اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگاتے رہے اور شہری بھارتی ڈورن پر اسلحہ سے فائرنگ کرتارہا۔

شہری کا جزبہ قابل دید تھا اس کے ہاتھ میں جو ہتھیار تھا اس کی رینج شاید اتنی نہ ہو کہ وہ بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو نشانہ بنا سکے مگرجزبہ قابل فخر تھا جس کے تحت وہ مسلسل فائرنگ کرتارہا۔

بعد میں وہاں موجود ایک سیکیورٹی اہلکار نے بھی اپنے ہتھیار سے بلندی پر اڑنے والے بھارتی  ڈرون کو نشانہ بنانے کےلئے فائرنگ کی ۔

مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہاہے، فائرنگ کرتے ہوئے شہری مسلسل پاکستان زندہ اور نعرہ تکبیر اللہ و اکبر کے پر جوش نعرے لگاتارہا۔

 

ایکس پر پاکستانی صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری

ایکس صارفین بھی پیچھے نہ رہے ایک صاف آزاد نے لکھا کہ ’’میں یقین سے کہہ سکتاہوں وہاں موجود لوگوں نے ایک دوسرے سے شرط لگائی ہوگی کہ کون ڈرون گراتاہے ‘‘۔

افشاں نے لکھا کہ یہان تو الگ ہی پب جی چل رہے۔

 

ایک اور صارف جنگی صورتحال میں ہر کوئی آرمی ہے۔

 

 

دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’اسرائیلی ٹیکالوجی شوٹ ڈائون بائے گن‘‘۔

 

واضح رہے کہ بھارت نے اپنے 5 طیارے تباہ ہوجانے کے بعد سے پاکستانی سرحدی حدوس میں ڈرون وار شروع کررکھی ہے۔

سیکیورٹی اہلکارں نے بھارت کی یہ ناپاک کوشش ناکام بنا دی ہے،پاکستانی شہریوں کا جذبہ بھی قابل دید ہے جو اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے  ہیں اور دشمن سے مقابلے کو تیارہین۔

 

 

۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version