ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت نے اپنا منہ کالا کروالیا، ،جنگ کا بھارتی شوق جلد پورا کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی طیارے تکبر میں سرحد کے قریب پہنچے مگر ہم نے انہیں انگیج کردیا،پاکستان اپنے وقاراور خودمختاری کی حفاظت ہرقیمت پر کرے گا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ بھارت بچوں،خواتین اورعام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے ،ہم بھارت کو جلد تسلی کروائیں گے،وقت اور مقام ہم طے کرینگے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام واقعے کے10 منٹ بعد ہی بھارت نے پاکستان پرالزام لگا دیا۔
جہادی عناصر کا بھارتی واویلا اب بند کرنا ہوگا
انہوں نے کہاکہ واقعے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف ایف آئی آر کروا دی گئی جس میں پاکستان کے خلاف بغیر کسی ثبوت الزام لگا دیاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھاکہ پہلگام واقعے کے آڑ میں جہادی عناصر کاواویلا مچا کر بھارتی حکومت نے اپنے طے شدہ مقاصد پر عملدرآمد شروع کردیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اس کی قسم کی روش اب ختم ہونی چاہیے ، بھارت کشمیریوں اور سکھوں پر ظلم کررہاہے ، ان کو ماورائے عدالت قتل کررہاہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اپنے ہی ملک میں ریاستی دہشتگردی کررہاہے اور پہلگام واقعے کی آڑ میں عالمی سطح پر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کررہاہے ۔
شواہد موجود ہیں بھارت فتنہ الخواج اوربی ایل اے کے دہشتگردوں کو براہ راست فنڈنگ کررہاہے
انہوں نے کہاکہ بھارت فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو براہ راست ٹیرر فنڈنگ کررہاہے ۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے لئے بھارتی فنڈنگ کے درجنوں شواہد موجود ہیں۔
پہلگام کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کو کچلا جارہاہے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہناتھا بھارتی حکومت کا اصل مقصد پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کی جدوجہد کو ثبوتاژکرنا اورپاکستان کو بدنام کرناہے ۔
انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھا دیے ہیں سینکڑوں گھڑوں کو بلڈوز کردیاگیاہے،مسلمانوں کوکچلا جارہاہے۔
انہون نے کہا بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو ہراسان کرنا شروع کردیاہے ، درجنوں کشمیری نوجوانوں کو غائب کردیاگیاہے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پہلگام کی طرح پلوامہ بھی بھارت کا ایک منظم ڈرامہ تھا،دونوں واقعات پر پاکستان نے واضح موقف اختیار کیاتھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ بھارت کے اپنے لوگ اور سیاستدان اپنی حکومت کے دعوے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
بھارت کے اندر سے سوالات اٹھ رہے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ بھارت کے اپنے لوگ اور سیاستدان اپنی حکومت کے دعوے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
غیر ذمے بھارتی میڈیابچکانہ حرکتوں سے باہر نکل آئے!
انہون نے کہا بھارتی میڈیا نے انتہائی غیر ذمے دارانہ رویہ اختیار کیااور پاکستان میں معصوم بچوں ، خواتین اور شہریوں کو نشانہ بنانے پرخوشیاں منائیں۔
ترجمان پاک فوج نے سوال کیاکہ دنیا کا کون سا مذہب معصوم بچوں، خواتیں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دیتا ہے ؟۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی غیر ذمے داری کااندازہ اس سے لگالیں کہ انہوں نے پاکستانی شہر لاہور،کراچی اور بندرگاہیں راتوں رات فتح کروا لیں۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ ایک اچھی انڈسٹری ہے مگر بھارتی میڈیافینٹیسی اورفلمی دنیا سے باہر نکلے اور بچکانہ حرکتوں سے باز آجائے۔
بھارتی ٹیررفنڈنگ کے شواہد عالمی میڈیا کو پیش کردیے گئے
پریس کانفرنس میں ٹیرر فندنگ سے متعلق بھارت کے خلاف ویڈیو اور آڈیو کلپس اور بھارتی سیاستدانوں ،عوام اور عام لوگوں کے تاثرات بھی دکھائے گئے۔
انہوں نے بھارتی ٹریرفنڈنگ سے متعلق دستاویزی شواہد عالمی میڈیا کے سامنے پیش کردیے اور اپیل کہ دنیا بھارت کے مکروہ عمل کو روکے۔
بھارت اسرائیلی ڈرونز ہاروپ سے پاکستان پر حملہ آور ہوا، تمام مار گرائے
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارت اسرائیلی ڈرونزہاروپ کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہوا جس سے انہوں نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے 77 ڈرونز مار گرائے، بھارت یہ نہ سمجھے کہ ہمیں اس کی اطلاع نہیں تھی ،ہم نے اپنی مخصوص حکمت عملی کے مطابق ان کو مار گرایا۔
