پاکستانی کے جوابی حملوں کے خوف کے باعث بھارت نے اپنے 28 ایئرپورٹس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھا دیا۔
7 مئی کو بھارت نے جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے 28 ائیرپورٹس بند کردیے تھے اوریہ بندش 10 مئی تک کیلئے تھی۔
تاہم اب بھارتی حکومت نے ائیرپورٹس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھا دیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیرپورٹس 15مئی تک بند رہیں گے جن میں سری نگر،جموں، امرتسر، لیہہ،چندی گڑھ،دھرمشالا، راجکوٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔
بھارتی ایئرپورٹس بند ہونے سے سیکڑوں پروازیں بھی مسنوخ ہوگئیں اور کئی ائیرلائنز نے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے۔




















