Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اصولوں کی پاسداری،پاک فوج نے کسی مندر یا گوردوارے کونشانہ نہیں بنایا،عالمی میڈیا

کشیدہ صورتحال میں بھی پاک فوج کی جانب سے  جنگی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کسی مندر یا  گورردوارے کو نشانہ نہیں بنایاگیا۔

 

بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی شب پاکستانی مساجد، معصوم بچوں،عام شہریوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایاگیاتاہم پاک فوج نے اس کے برعکس بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

عالمی میڈیا ہی نہیں بلکہ خود بھارتی میڈیا بھی اس بات کامعترف ہوگیا، کسی بھارتی چینل کی جانب سے کسی بھی مندریا گوردوارے پرپاکستانی حملے کی رپورٹ آن ایئر نہیں ہوئی۔

پاک فوج نے اعلیٰ عسکری اصولوں اور روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مکمل پیشہ ورانہ کارروائی کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا اپنے عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کررہاہے لیکن عبادتگاہوں پر حملوں کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

فضائیہ نے بھی  چن چن کر صرف عسکری اہداف کوہی نشانہ بنایا

پاک فضائیہ کے طیاروں نے  بھارتی عسکری اہداف کوچن چن کرنشانہ بنایا 4 روز  جاری رہنے والی کشیدہ صورتحال میں بھارت کے کسی بھی عوامی مقام کو نشانہ نہیں بنایا۔

غیر جانبدار عالمی میڈیا نے پاکستان کی اس پیشہ ورانہ کارکردگی کا برملا اظہارکیا ہے یہاں تک کہ بھارتی صحافی اور مودی کے زیراثرنیوز چینلز بھی اس کے معترف رہے ۔

زمینی کارروائی میں بھی عبادتگاہوں یا عوامی مقامات کو ہدف نہیں بنایاگیا

زمین سے میزائل بھی داغے گئے تو ان کے ذریعے بھی کسی مندر یا گوردوارے کے بجائے صرف عسکری اہداف کو ہی نشانہ بنایا گیااور مکمل پیشہ ورانہ کارکردگی کا عملی ثبوت دیا۔

عالمی میڈیاسی این این، بی بی سی، رائٹرز جیسے عالمی خبر رساں اداروں نے بھی اس کا اعتراف کیا ۔

بعض عالمی مبصرین ہی نہیں بلکہ بعض بھارتی صحافی بھی پاکستان کے بھارتی فوج کے مقابلے میں پیشہ ورانہ ہونےکے معترف ہوچکے ہیں۔

مودی سرکار کے جنگی جنون کو تسکین پہنچانے کے لئے بھارتی فوج نے  مساجد اور عام شہریوں کو نشانہ بناکرنامرادی اپنے نام کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version