Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے سوشل میڈیا پر چرچے، پاکستانیوں کے نئے کرش قرار

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے والے پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان کے سوشل میڈیا پر چھا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین جہاں پاک فضائیہ کی عمدہ کارکردگی کو سراہ رہے ہیں، وہیں ایئر وائس مارشل اونگزیب احمد کے میڈیا کو بریفنگ دینے کے انداز کے بھی گرویدہ نظر آرہے ہی۔

جہاں ایک جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایئروائس مارشل کا پاکستان کا نیا کرش بھی قرار دیا جارہا ہے۔ تو وہیں صارفین کی بڑی تعداد ایئروائس مارشل کو بانی پی ٹی آئی سے زیادہ مقبول قرار دے رہی ہے۔

ایئر وائس مارشل خاص کر خواتین میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر نورین سلیم جنجوعہ نے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،

’’ اصل والا ’’ہینڈ سم‘‘ قوم نے اب دیکھا، یہ قوم جاگ چکی ہے‘‘۔

نورین سلیم جنجوعہ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی شمع جونیجو نے لکھا کہ،

’’ اگر بھابھی فیس بُک پر لڑکیوں کے کمنٹس دیکھ لیں تو اگلی پریس کانفرنس میں نہیں بھیجیں گی، ’’نیکسٹ لیول کرش ہو گئے ہیں قسم سے‘‘

دینو نامی اکائونٹ نے لکھا:

’’ہینڈسم کے ساتھ دلیر بھی جس نے دشمنوں کے گھر میں گھس کر دشمنوں کو شٹ اپ کال دی بلکہ دنیا میں اپنا سکہ منوایا۔ اور دشمنوں کو بتلا دیا تاریخ گواہ ہے کہ پانی بند کرنے والوں کی ہمیشہ ہار ہوئی ہے‘‘۔

 

شہرو نامی اکائونٹ نے ایئر وائس مارشل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا:

’’کوئی پوچھے تو کہنا ’’اورنگزیب‘‘ آیا تھا‘‘۔

مہوش قمص خان نے لکھا:

’’ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے ہفتے میں ایک پریس کانفرنس کروایا کریں، عوام کی فرمائش‘‘

حبا بخاری کے نام سے موجود اکائونٹ نے مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر اور اور ایئر وائس مارشل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا:

’’بھارتی تاریخ میں یہ دونوں اورنگزیب یاد رکھیں جائیں گے، اور بھارتی مائیں اپنے بچوں کو کہا کریں گی، سوجا ورنہ اورنگزیب آجائے گا‘‘۔

فخر اسلام، فخر پاکستان

سیانی کڑی نامی اکائونٹ نے لکھا،

’’ انڈیا کو پہلا اورنگزیب نہیں بھول رہا تھا، یہ دوسرا اورنگزیب تو اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، Six, Zero کی خوشخبری سنا رہا ہے مودیو کو’’

عروسہ سلمان نے لکھا،

’’ امریکہ پاکستان کو جنگی طیارے دے رہا ہے، لگتا ہے، چچا ٹرمپ کو بھی بادشاہ اورنگزیب پر کرش ہوگیا ہے‘‘۔

ارم نامی اکائونٹ نے ایئروائس مارشل سر اورنگزیب کے لیے تازہ کلام کے عنوان سے شاعری لکھ ڈالی، انھوں نے لکھا،

’’سلام تجھے اے شجاعت کے نشاں

تو ہے وطن کا روشن ارماں

اورنگزیب احمد تو مثال بنا

تیری کہانی رہے ہر زباں‘‘

رضوان غلزئی نے لکھا،

معروف صحافی اور اینکر نجم ولی خان نے اپنے اکائونٹ پر سوالیہ انداز میں لکھا،

اورنگزیب یا عمران ؟

فیصلہ آپ کا ؟

جواب میں 99 فیصد صارفین نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں کا کوئی مقابلہ دور دور تک نہیں بنتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version