Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے اسپتال پر بمباری کرکے صحافی سمیت متعدد افراد کو شہید کردیا

اسرائیل نے غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ کرکے صحافی سمیت متعدد افراد کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 49 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ دنیا غزہ میں قحط کے اعلان کا انتظار نہ کرے، خوراک کی کمی اور بنیادی ضروریات نہ ملنے سے فلسطینیوں کی اموات شروع ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں بھوک کی صورتحال پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی شدید فاقہ کشی کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version