Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زولفیں لہرا کر استقبال کی قدیم عرب تاریخ اوراس کا پس منظر کیا ہے ؟

زولفیں لہرا کر کسی بھی بڑی یا بااثر شخصیت، بادشاہ یا سراہ مملکت  کا استقبال ایک قدیم عرب ثقافتی عمل ہے۔ جو علامتی طور پر عزت و تکریم یا احترام کا اظہارتصور کیاجاتا ہے۔ کہاجارہا ہے کہ ٹرمپ کے دورہ دبئی کے حوالے سے خواتین کی زولفیں لہرا کر استقبال کرنے کی یہ ویڈیو جعلی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ چکی ہے۔ اس سلسلے میں دبئی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے ۔ اس حوالے سے تاریخی پس  منظر جائزہ لینا ضروری ہے۔

تاریخی پس منظرکیاہے ؟

اس طرح عرب ثقافت میں خواتین روایتی طور پرخوشی، فتح یا استقبال کے موقع پر زولفیں لہرا کر اس قسم کے عمل کا اظہار کرتی ہیں۔  جسے عربی میں زغردہ (الزغارید)  کرنا کہا جاتا ہے۔  یعنی بلند آواز اور  مخصوص انداز میں خوشی کا اظہا کرنا۔  زولفیں لہرا کر یا انہیں لہرا کر کسی بھی معزز وبااثرشخصیت، کسی سربراہ مملکت یا بادشاہ کا خیر مقدم کرنا نسبتاً جدید علامتی اظہار ہو سکتا ہے۔  گوکہ مغربی طرز زندگی میں کوئی معیوب بات نہیں مگر اسلامی تصورمعاشرت اس سے مختلف ہیں۔

زولفیں لہرا کر ٹرمپ کا استقبال ثقافتی علامتی یاروایتی طریقہ ہوسکتاہے

مگر  بال ہمیشہ سے عورت کے حسن، آزادی اور طاقت کی علامت رہے ہیں۔ تاریخ میں جب خواتین اپنے بال کھولتی ہیں یا لہراتی ہیں۔  تو یہ بعض اوقات کسی مزاحمت، خوشی یا آزادی کے جذبے کی علامت ہوتا ہے۔ جیسے کہ قدیم زمانے میں جب خواتین نے کسی فتح یا محبوب شخصیت کی آمد پر بال کھول کر جشن منایا کرتی تھیں۔  اگر خواتین نے بال لہرا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔ تو یہ غیر معمولی ، روایتی ، ثقافتی اور موثر علامتی انداز تصورکیاسکتاہے۔

زولفیں لہرا کر استقبال

اس انداز استقبال کے مغربی اثرات

کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک متنازع شخصیت رہے ہیں اور ان کے دور میں امریکااور خلیجی ممالک کے تعلقات میں خاصی گرم جوشی بھی دیکھی گئی۔  لہٰذا اگرخواتین نے  ان کے استقبال کےلئے غیر معمولی طریقہ اختیار کیاہے تو میڈیا اور بین الاقوامی تعلقات کے دور میں مشرق وسطیٰ کے طرزِ اظہار میں مغرب کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ امریکی صدر کا استقبال ایک عالمی واقعہ بن جاتا ہے اور بعض اوقات مقامی افراد علامتی انداز اپنا کرثقافتی یا سیاسی سوچ ظاہر کرتے ہیں۔

زولفیں لہرا کر ٹرمپ کے استقبال کی ویڈیو کے جعلی ہونے کادعویٰ

مگر سعدیہ عباسی نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔ ٹرمپ کے استقبال کی  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں خواتین کو زولفیں لہراکر ان کا استقبال کرتے دکھایاگیاہے وہ جعلی ویڈیو ہے۔  اماراتی مہذہب اقوام ہیں وہ سفارتی آداب بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ خاتون صارف نے اسی پوسٹ کے ساتھ  ویڈیو بھی شیئر کی جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ استقبال کی اصل ویڈیوہے۔

زولفیں لہرا کر استقبال

نتیجتاً کہا جاسکتاہے کہ یہ  ایک قدیم  عربک طرز استقبال ضرور ہے!

مزید براں یہ کہ زولفیں لہرا کر استقبال کی موجودہ ویڈیو جعلی ہے یا اصلی۔  اس بحث سے قطع نظر یہ ضرور کہا جاسکتاکہ ہے کہ یہ ایک قدیم عربک طرز استقبال ضرورہے۔  عرب دنیا میں ظہور اسلام کے بعد بہت سی ایسی روایات دفن ہوگئی تھیں۔  اسلام نے ان کو نامناسب اور بنیادی شعار اور اقدار کے منافی تصور کیاتھا۔  تاہم اب مغربی طرز معاشرت  کاغلبہ عرب دنیا ہی نہیں بلکہ پورے  عالم میں  چھا رہاہے۔

متعلقہ خبریں