امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سنگین مسئلہ قرار دیا ہے۔
ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیگر مغویوں کی رہائی امداد کی بحالی کے بعد ہی کی جائے گی
واضح رہے کہ غزہ میں یکم مارچ سے اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے کی گئی ناکہ بندی کے بعد اس وقت غزہ میں قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔




















