امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظبی میں ابراہیمی فیملی ہاؤس کا دورہ کیا، جس میں مسجد، کلیسا اور سیناگاگ تینوں ایک ہی جگہ موجود ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظبی میں ابراہیمی فیملی ہاؤس گئے، اس کمپلیکس میں مسجد، کلیسا اور یہودیوں کی عبادت گاہ تینوں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھارت میں ڈوب سکتی ہے
ٹرمپ نے وہاں مہمانوں کی کتاب میں دستخط کیے اور عمارت پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ کو دنیا کے اعلیٰ ترین معیار کے خام تیل مُربان کا ایک قطرہ علامتی طور پر پیش کیا گیا،جس پر اُنہوں نے ہنستے ہوئے کہا یہ دنیا کا سب سے بہترین تیل ہے لیکن اُنہوں نے مجھے صرف ایک قطرہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اپنا دورہ مکمل کرکے واپس اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔




















