عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی اسٹاف کنٹری رپورٹ جاری کردیا۔ اسٹاف کنٹری رپورٹ دوسری قسط کی منظوری کےبعدجاری کی گئی۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو2.6فیصدرہنےکاامکان ہے۔ اگلےمالی سال معاشی شرح نمو3.6 فیصدرہنےکا امکان ہے۔ سال2027-2026میں معاشی شرح نمو4.1فیصدتک رہنےکاامکان ہے۔
سال2027تا2030معاشی شرح نمو4.5فیصد رہنے کی پیشگوئی
رپورٹ میں سال2027تا2030معاشی شرح نمو4.5فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگلے مالی سال افراط زر7.7رہنےکی توقع ہے جورواں مالی سال5.1 فیصد ہے۔
سال2026تا2030افراط زر6.5 فیصدرہے گی،اسٹاف کنٹری رپورٹ
دریں اثناسال2026تا2030افراط زر6.5 فیصدرہے گی۔ آئی ایم ایف نےآئندہ مالی سال قرض ٹوجی ڈی پی تناسب میں کمی کاامکان ظاہرکیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق سال2026-2025میں قرض ٹوجی ڈی پی تناسب71.9فیصدرہنےکاامکان ہے۔ سال2027-2026میں قرض ٹوجی ڈی پی تناسب70فیصدتک رہنےکاامکان ہے
اسی طرح سال2030تک قرض ٹوجی ڈی پی تناسب61فیصدتک آنےکاامکان ہے۔
