وزیراعظم کا بلاول بھٹوزرداری سے رابطہ ہواہے ۔ حکومت نے بھارتی سازشیں عالمی سطح پربے نقاب کرنے کافیصلہ کیاہے۔
پاکستانی وفد کی قیادت بلاول بھٹو کریں گے ۔ وزیرِاعظم کا بلاول سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی ہواہے۔
وفد بھیجنے کافیصلہ،بلاول بھٹو قیادت کرینگے
وزیراعظم نے پاکستانی وفد کی قیادت بلاول بھٹوزرداری کو سونپ دی ہے۔ڈاکٹر مصدق ملک، انجینئیر خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمن بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں حنا ربانی،فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس بھی وفد میں شامل ہیں۔
لندن،واشنگٹن،پیرس اور برسلز میں بھارتی سازشیں بے نقاب کی جائیں گی
وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز میں خطے میں بھارتی سازشیں بے نقاب کرے گا۔ بھارتی پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیاجائےگا۔
مزید یہ کہ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔
آپ وفد کی نمائندگی کریں،ویراعظم کابلاول کوفون،چیئرمین پی پی کاایکس پر پیغام
دریں اثنا بلاول بھٹونے اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام بھی جاری کیاہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایاکہ آج وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے مجھ سے رابطہ کیا گیا۔
ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کروں۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔
بلاول کا کہناتھاکہ وزیراعظم چاہتے ہیں میں دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کروں۔
چیئرمین پی پی نے لکھاکہ مجھے عالمی سطح پر پاکستانی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پرفخر ہے۔
علاوہ ازیں ان کا کہناتھاکہ میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔

بھارت کی سازشوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم کا بلاول سے رابطہ کارگرثابت ہوگا
تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ بھارت کی سازشوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے وزیراعظم کا بلاول سے رابطہ کارگرثابت ہوگا۔
بلاول بھٹو عالمی سطح پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں، اس قسم کے خاص مقصدکے لئے وزیراعظم کا بلاول کوچننا انتہائی مفیدثابت ہوگا۔