Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کا جھانسہ، کشمور پولیس نے 70 سالہ بزرگ کو اغوا ہونے سے بچالیا

کشمور پولیس نے چنیوٹ کے ایک 70 سالہ بزرگ کو کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچا لیا ہے۔

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ نے بتایا کہ چنیوٹ کے رہائشی 70 سالہ اعظم کو ڈاکوؤں نے لڑکی بن کر شادی کا جھانسہ دیا، ڈاکوؤں نے نسیمہ بن کر بزرگ کو شادی کے لیے کچے کے علاقے میں بلایا۔

ایس ایس پی کے مطابق کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں جاتے ہوئے بزرگ اعظم کو ٹیکنکل اطلاع کی مدد سے بچایا، مددگار پولیس نے ناکہ بندی کے دوران تحقیات کی اور بزرگ کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق 70 سالہ بزرگ چنیوٹ میں لکڑی کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version