Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈنمارک اور برسلز میں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج، پاک فوج سے اظہاریکجہتی

ڈنمارک اور برسلزمیں بھارتی جارحیت کیخلاف پرامن احتجاج کیاگیا، پاکستانی کمیونٹی نے پاک فوج سے بھر پوریکجہتی کا اظہارکیا۔

برسلز میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ یورپی پارلیمنٹ کے سامنے  کیاگیا۔ جس کا انعقاد پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا۔

مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار تھا۔ ساتھ ہی بھارتی جارحیت اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف صدائے احتجاج بلندکرناتھا۔

مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔

ڈنمارک اور برسلز کے اجتماعات میں آرمی چیف اورافواج پاکستان کو خراج تحسین

چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ،چوہدری پرویزاقبال لوسر اور مہرصفدرعلی نے خطاب کیا۔

مہرصفدر نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے جنرل سید عاصم منیراور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔  ان کاکہناتھاکہ 25 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہرقربانی کے لیے تیار ہیں۔

ڈنمارک اور برسلز میں اجتماعات

 

مظاہرے کی نمائیاں خصوصیت

دریں اثنامظاہرے میں مراکش، الجزائر،ترکی، تیونس اوریگر اسلامی ممالک کے نوجوان شریک تھے۔  جنہوں نے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔   مظاہرے میں “پاکستان زندہ باد” اور“افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے، مقررین

مقررین نے عالمی برادری اوریورپی یونین سے اپیل کی کہ بھارتی رویے وکشمیریوں پرمظالم کانوٹس لیں۔

مقررین کا کہناتھا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔  مظاہرے کا اختتام پرملکی سلامتی، ترقی وخوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ڈنمارک میں اجتماع اورجشن فتح

علاوہ ازین ڈنمارک میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا اجتماع ہوا۔ مظاہرے میں پاکستان فوج کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ ڈنمارک میں آبادپاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اپنے انداز سے جشن فتح منایا۔  جس میں خواتین بچے سیاسی سماجی کاروباری مذہبی اور رفاعی حلقوں کی اہم شخصیات شریک تھیں.

پروگرام میں مقامی کونسلرز،میئر،ڈپٹی میئرودیگراہم مقامی شخصیات بھی شریک تھیں.

جشن فتح کا انعقاد ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک کی جانب سے کیاگیا۔  صدربابر خان،سیدامیر مختار نقوی اورچوہدری افضال آف ڈھل نے پروگرام کوآرگنائز کیا۔

ڈاکٹر چوہدری پرویزاقبال لوہسر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ میاں منیر مہمان خاص تھے.

ملی نغموں کی دھن،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ڈنمارک کی فضائیں گونج اٹھیں

پاکستان کی اس عظیم فتح کو ڈنمارک میں کیک کاٹ کر منایا گیا۔  پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج رہی تھی۔

مزید یہ کہ ملی نغموں کی دھن پر ہر کوئی رقص کرکے اس فتح کو اپنے انداز سے منارہا تھا۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر زندہ باد،پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے ڈنمارک کی شاہراؤں پر گونج رہے تھے۔

ڈنمارک کے عوام ودیگرکمیونٹیزنے وکٹری کا نشان بناکرپاکستانیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔  پی ٹی آئی، ق لیگ، ن لیگ،  پیپلزپارٹی نے پہلی بارملکرپاکستان کی فتح کے جشن کومنایا.

شاہنیوں نے بھارتی غرورخاک میں ملادیا، چوہدری پرویز

ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کاغرور خاک میں ملادیا۔ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جاۓ گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈنمارک  کایہ اجتماع افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتاہے۔

اس موقع پرشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں.  مودی مردہ باد کے نعرے لگاۓ گئے۔  پروگرام میں سینئر صحافی راجہ غفور نے بھی خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version