بھارتی تاجرشہزاد وہاب کو پاکستان کےلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا۔ مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔
بھارت میں مسلمان ہونا سب سے بڑا جرم ہو گیا۔ ایک اورہندوستانی مسلمان کو پاکستان کےلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی تاجرشہزاد وہاب کومرادآبادسے گرفتارکیاگیا۔ گرفتارشخص اتر پردیش کے علاقے رام پورکارہائشی ہے ۔
بچھلے دنوں ایک بھارتی یوٹیوبرکو پاکستانی جاسوس کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔
بھارتی تاجرشہزاد وہاب پاکستان سے کاسمیٹکس،کپڑے وغیرہ کا کام کرتاتھا۔ وہ مصالحہ جات وغیرہ کا کام بھی کرتاہے ۔
ابتدائی طور بھارتی تاجرشہزاد وہاب کوکراس بارڈراسمگلنگ کے الزام میں پکڑاگیا۔
بعد ازاں اس پر پاکستان کےلئے جاسوسی کرنے کا الزام بھی دھر دیاگیا۔
تحقیقات میں بتایاگیاکہ بھارتی تاجرشہزاداقبال کئی بار پاکستان کے دورے بھی کرچکا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔
اس پرپاکستان سے مالی مدد حاصل کرنے کےلئے الزامات بھی لگائے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت پاکستان دشمنی میں بھونڈے اقدامات پر اترآئی ہے۔ بھارتی مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔
ایسے مسلمان جوچھوٹے موٹے کاروبار کررہے ہیں وہ خاص نشانے پرہیں۔ بھارت میں مسلمان ہونا ہی سب سے بڑا جرم بن چکاہے ۔




















