Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الٹا ہی صلہ مل گیا،دنیش کنیریاکی تصویربھارتی اسٹیڈیم سے ہٹا دی گئی

الٹا ہی صلہ مل گیا،بھارتی کرکٹ اسٹیڈیم سے دنیش کنیریا کی تصویر ہٹادی گئی۔ اپنے ہی وطن کیخلاف لب کشائی پرسابق کرکٹرکوبھارت میں بھی شرمندگی کاسامناکرناپڑگیا۔

یہ تصویر جے پور میں سوائی بانگ سنگھ اسٹیڈیم میں لگائی گئی تھی۔ اب اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹردنیش کنیریا کی تصاویرہٹادی گئی۔

ہندوانتہاپسندتنظیم نے تصویرپراعتراض کیاتھا

دنیشن کنیریا نے تصویرپرہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے اعتراض کیاگیاتھا۔ نہ ہٹانے کی صورت میں سخت ردعمل کےلئے تیار رہنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

کرتی کیا نہ کرتی ! اسٹیڈیم انتظامیہ نے الٹا ہی صلہ دیدیا!

اسٹیڈیم انتظامیہ کرتی کیا نہ کرتی کی مصداق متحرک ہوئی۔ جس کے بعدلیگ اسپنردنیش کنیریا کی تصویراسٹیڈیم سے ہٹا دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرکی تصویرکابھارتی اسٹیڈیم میں لگاہوناکوئی معمولی بات نہیں ۔

مگربھارتی اسٹیڈیم کی انتظامیہ ہندو انتہا پسندوں کی ناراضی مول لینا نہیں چاہتی تھی۔

چنانچہ دنیش کنیریاکوان کی اپنے ہی وطن کےخلاف لب کشائی کا الٹا ہی صلہ دیدیاگیا۔  سابق کرکٹرکی  تصویر فوری طور پر ہٹا دی گئی ۔

ہندو انتہا پسند اس وقت اپنی فوج کی ناکامی پرشدیدآگ بگولا ہیں۔

الٹا ہی صلہ

دنیش کنیریا نے پاکستانی حکومت کےخلاف کیاتنقید کی تھی؟

دنیش کنیریا نے پہلگام واقعے پر پاکستانی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی مذمت نہیں کی گئی۔

حالانکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعے کی واضح مذمت کی گئی تھی۔

دنیش کنیریا کو اس لب کشائی پر پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں وقتی طورپران کے اس بیان کو شہ سرخیوں میں پیش کیاگیا۔

بعدازاں ان کو اپنے ہی وطن کے خلاف لب کشائی کابلآخرالٹا ہی صلہ مل گیا۔ اپنی تصویر کے ہٹائے جانے پر انکو اب پاکستانیوں کے مزید عتاب اور طعنوں کا سامناکرناپڑ سکتاہے۔

پاکستان ہماری پہچان ہماری آن ہماری شان ہے۔ اپنی مٹی سے وفاداری میں جومقام ہے وہ کسی وقتی فائدے میں نہیں۔

شایداب دنیش کنیریا کو یہ بات اچھی طرح سمجھ آچکی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version