امریکا نے خضدار میں اسکول بس حملہ بے رحمانہ قراردیدیا۔امریکی ناظم الامورنے سفاکانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
امریکی ناظم الامورکے مطابق پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے ایک بیان میں کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردانہ حملے میں معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔کسی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہناتھاکہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔
قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر کامزید کہناتھاکہ خضدار میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہوں۔




















