سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سہنا نے مودی حکومت کو آئینہ دکھادیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے بہارالیکشن جیتنے کے لئے پہلگام واقعہ کروایا۔
ایک یوٹیوب انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پلوامہ سے قبل بھی الیکشن کا موقع تھا۔ مودی نے پلوامہ واقعے کو بھی سیاسی و الیکشن مقاصد کے فائدے کے لئے استعمال کیا۔
ان کا کہناتھاکہ مودی نے انتخابی جلسوں میں پلوامہ کے نام پرووٹ مانگے تھے۔ انہوں نے سوال کیاکہ پہلگام اورپلوامہ جیسے واقعات عین الیکشنز کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں ؟
واضح رہے کہ یشونت سہنا انڈیا ترنمول کانگریس کے رکن ہیں ۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں مودی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں 80 کی دہائی والابھارت واپس چاہیے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ اڑی اور پلوامہ سے متعلق کوئی معلومات یاجواب نہیں دیاگیا۔ ان کاکہناتھاکہ اسی طرح پہلگام واقعے کی بھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
انہوں نے بھارت کے امریکا کی طرف جھکائوپر بھی شدید تنقید کی ۔ انہوں نے مودی کی خارجہ پالیسی کو ڈھنڈورا قرار دیا۔ ان کا کہناتھاکہ خارجہ پالیسی مودی نے اپنے ہاتھ میں لے رکھی ہے ۔
یشونت سہنا نے کہاکہ آئی ایم ایف میں بھارت کی بات نہیں مانی گئی۔ خطے کا کوئی ملک اس وقت بھارت کے ساتھ نہیں ہے ۔
سابق بھارتی وزیرخزانہ کا کہناتھاکہ سوائے تائیوان اور اسرائیل کے کوئی بھارت کے ساتھ کھڑانہ ہوا۔
ان کاکہناتھاکہ یہ مودی کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ تھاکہ بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیاہے ۔
انہوں نے کہااس سے قبل بھی بھارت دہشتگردی کے معاملات پرپاکستان کے ساتھ اٹھاتا رہاہے ۔ مودی سرکار اہم ایشوز کو سیاسی فائدوں کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
یشونت سہنانے کہاکہ سیز فائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بہار الیکشن کی تیاری پر بات کی جارہی ہے۔




















