امریکی صدر کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے اپنے سابقہ موقف سے یوٹرن لے لیا۔انہوں نے صدارتی الیکشن لڑنے کاعندیہ دیدیا۔
یہ عندیہ انہوں نے قطراکنامک فورم میں ایک پینل ڈسکشن کے دوران دیا۔ یہ یینل دسکشن دوحہ میں منعقد کی گئی تھی۔ جس میں ان سے صدارتی الیکشن کی دوڑمیں شامل ہونے کا سوال کیاگیاتھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اس سوال کے جواب میں کہاکہ وہ مستقبل میں صدارتی الیکشن لڑسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس قبل وہ ایسی کسی بھی قیاس آرائی کو مسترد کر چکے تھے۔
صدارتی الیکشن میں شمولیت سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھ سے یہ سوال کیاجارہاہے۔
ٹرمپ جونیئر کاکہناتھاکہ یہ دیکھنا بھی خوش آئند ہے کہ کچھ لوگ اس خیال کو قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کچھ نہیں کہہ سکتے، شاید کسی دن ایسا بھی ہو۔
ٹرمپ جونیئرکا کہناتھاکہ میرے والد نے واقعی ریپبلکن پارٹی کو بدل دیا۔ اب یہ ’امریکافرسٹ‘ پارٹی بن چکی ہے یا میگا پارٹی کہہ لیں ۔
واضح رہے کہ ٹرمپ آرگنائزیشن 2016 میں ٹرمپ کے صدر بننے کے بعدسے انکے بیٹوں ٹرمپ جونیئراورایرک کے زیرِ انتظام ہے۔
اگرچہ ٹرمپ نے انتظامی عہدہ چھوڑ دیا ہے مگر وہ اب بھی اس خاندانی کاروباربرقرار رکھے ہوئے ہیں۔




















