Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1ارب3کروڑ47لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1ارب3کروڑ47لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ مجموعی ذخائر  بڑھ کر16ارب64 کروڑ85لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1ارب4کروڑ 34لاکھ ڈالر کا اضافہ ہواہے۔ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11ارب44کروڑ 65لاکھ ڈالر پر جا پہنچے۔

آئی ایم ایف سے ملنے والی1023ملین ڈالر کی  دوسری قسط بھی زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر میں شامل ہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 87 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 5ارب 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ خبریں