Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ڈی پی سے متعلق کمیٹی کااجلاس،اسحاق ڈارکو تفصیلی بریفنگ

پی ایس ڈی پی 2025-26 سے متعلق کمیٹی کااجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہوا۔ جس میں منصوبہ بندی، اقتصادی امور، فوڈ سیکیورٹی کے وزرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

منصوبہ بندی کمیشن نے جاری  منصوبوں، آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر بریفنگ دی۔  اجلاس میں مالی مسائل کے پیش نظر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ڈی پی پر تفصیلی جائزہ اور سفارشات کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ  ترجیحات روزگار،غربت میں کمی اور علاقائی مساوات کو مدنظر رکھیں۔

مزید پڑھیں : اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات

انہوں نے کہاکہ ترجیحات وزیراعظم کے یوران پاکستان وژن سے ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔ نائب وزیرِاعظم نے کم ترقی یافتہ علاقوں کو بااختیار بنانے اور قومی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر زوردیا۔

انہوں نے توانائی، ٹرانسپورٹ، پانی، زراعت، ٹیکنالوجی اور سی پیک فیز 2.0 کے منصوبے ترجیحی شعبے قراردیا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کا مقصد جامع، اختراعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version