تم ہمارا پانی بند کرو گے ہم تمہارا سانس بند کردینگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کرنے لگے۔
ایک یونیورسٹی کے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا تم ہمارا پانی بندکرو گے ہم تمہاراسانس بندکردینگے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے اس ویڈیو کلپ نے پاکستانیوں کا خون گرما دیا۔ جس کے بعدیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پاکستانی صارفین کی بڑی تعداداس کلپ کو ری ئوئٹ کررہی ہے۔ اسی ویڈیو کلپ میں ڈی جی آئی ایس پی آرپرگل پاشی دکھائی گئی تھی۔ طلبا کی جانب سے گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے طویل پریس بریفنگ بھی دی ۔ اس بریفنگ میں ایک بارپھر انہوں نے بھارتی سازش کا پردہ چاک کیا۔
تم ہمارا پانی بند کرو گے ہم تمہارا سانس بند کردینگے! یہ وہ جملہ ہے جوبھارتی صارفین کی چڑ بن چکا۔
علاوہ ازین پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اس جملے کے ذریعے بھارتیوں کی ٹرولنگ کررہی ہیں۔
مزید براں بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے بھی یہ ویڈیو شیئر ہورہی ہے۔ بھارتیوں کی چڑ بن جانے والی اس ویڈیو پر بھارتی صارفین اپنی ہی حکومت پر برس رہے ہیں ۔
Pakistan’s DG ISPR just issued a chilling threat:
“You stop our water. We will stop your breath.”
Is this helping India’s… pic.twitter.com/N5RuMnMzrq
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) May 23, 2025

















